بینک اکاﺅنٹ میں پیسے جمع کروانے سے قبل نوٹ گنتا یہ پاکستانی کون ہے اور کیا کام کرتا ہے ؟ جواب ایسا جو آپ کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے کیونکہ ۔۔۔
بینکوں میں عموماً وہی لوگ جاتے ہیں جن کے پاس ضرورت سے زیادہ پیسہ ہوتا ہے ، حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں نقد رقم گھر میں رکھنا دانشمندی نہیں ہے اسی لیے لوگ بینکوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ اپنی محنت کی کمائی محفوظ بھی رہیں اورضرورت کے وقت کام بھی آسکے ۔ جن لوگوں کے پاس پیسہ نہ ہو اور محنت مزدوری کرنے کی بھی ہمت نہ ہو تو وہ دوسروں کے آگے دستِ سوال دراز کرتے ہیں لیکن یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ شخص جو اپنے سامنے پیسوں کا ڈھیر
رکھے بیٹھا ہے راولپنڈی کا ایک بھکاری ہے جو بینک میں اپنی دن بھر کی ’ محنت کی کمائی‘ محفوظ کرانے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بینک میں نوٹ گنتے اس شخص کی تصاویر خوب وائرل ہورہی ہیں اور لوگ اس پر انتہائی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ کیسے ایک بھکاری بینک میں رقم جمع کرا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہوئیں تو مذکورہ شخص کے اہل علاقہ بھی میدان میں آگئے اور بتایا کہ اس نے خواجہ سراﺅں کا حلیہ اپنایا
ہوا ہے حالانکہ پہلے یہ خواجہ سراﺅں کے ساتھ شادی بیاہ کے فنکشنز پر جاکر نچھاور کیے جانے والے نوٹ اٹھاتا تھا ۔ سوشل میڈیا پر یہ انکشاف بھی ہوا کہ موصوف کانام ’ مانا ماکھی‘ ہے اور اس نے چار مرلے کا پلاٹ بھی خرید رکھا ہے۔
بھکاری کی بینک میں رقم جمع کرانے کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھی طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ انجینئر وقاص ڈار نے دعویٰ کیا کہ اس نے اس شخص کو کئی بار سڑکوں پر دیکھا ہے ۔ علی رضا کے استفسار پر انجینئر وقاص نے بتایا کہ ان پیسوں میں اس کا دیا ہوا عطیہ بھی شامل ہے۔
آر جے محمد نے سوال اٹھایا کہ ایسے شخص کو بینک میں داخل کیوں ہونے دیا گیا، ایک مشکوک حلیے کے شخص کو کسی نے نہیں روکا؟۔
ملک عابد محمود نے بتایا کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص گرجیا روڈ راولپنڈی کا رہائشی ہے جو ٹھیک سے بول بھی نہیں سکتااور اس کا نام ماکھی ہے۔ یہ شخص پہلے خواجہ سراﺅں کے ساتھ ناچ گانے کے فنکشنز میں پیسے اٹھاتا تھا جس کے بعد اس نے ہیجڑوں کا بھیس اپنا کر بھیک مانگنا شروع کردی۔
سید دانش نے اپنے دوست کو ٹیگ کرکے کہا کہ مانا ماکھی مشہور ہوگیا ہے جس پر اس کے دوست محمد حسین علی نے بتایا کہ اس نے 4 مرلے کا پلاٹ لے رکھا ہے اور اب مکان بنا رہا ہے۔
جنید احمد نے بینک آنے والے اس بھکاری کو کاروباری شخصیت قرار دے دیا۔