بینک سے 25 ہزار روپے نکلوانے پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہو گا؟ بالآخر حقیقت سامنے آ گئی

وفاقی حکومت نے بینکوں سے 25 ہزار روپے کی رقم نکلوانے پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بینک ٹرانزیکشنز پر عائد ٹیکسوں سے متعلق کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نجی خبر رساں ادارے ”آج نیوز“ کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک ٹرانزیکشنز پر عائد ٹیکسوں سے متعلق کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور 25 ہزار روپے کی رقم نکلوانے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، 50 ہزار روپے سے زائد کی بینک ٹرانزیکشن پر 0.5 فیصد ٹیکس عائد ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے نان فائلرز پر 25 ہزار روپے سے زائد بینک ٹرانزکشن یا کیش لینے پرٹیکس عائد کر دیا ہے۔نان فائلرز کو25 ہزار روپے سے زائد چیک یا کیش لینے کی صورت میں 0.6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جو 150 روپے بنتا ہے ، جبکہ اس سے قبل 50 ہزار روپے سے زائد رقم پرٹیکس تھا۔دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے تاہم اب حکومت نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.