بڑے مسلمان ملک میں ان 3 آدمیوں کی لاشیں اس طرح چوک پر کیوں لٹکائی گئی ہیں؟ جان کر ہر شخص کانپ اُٹھے
کسی کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردینے والے درندوں کے لئے کسی کے دل میں رحم نہیں ہو سکتا۔ ایسے مجرم پکڑے جائیں تو عوام اکثر مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔ گزشتہ روز عبرتناک سزا کا ایک ایسا ہی منظر یمنی درالحکومت میں دیکھنے کو ملاجسے دیکھنے والے واقعی خوف سے لرز اٹھے۔
میل آن لائن کے مطابق صنعاء شہر میں ایک 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اس ہولناک جرم کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان پر الزام ثابت ہونے کے بعد سرعام انہیں سزا دی گئی۔ شہر کے مرکزی علاقے میں ہزاروں افراد کے سامنے انہیں زمین پر الٹا لٹا کر پانچ پانچ گولیاں ماری گئیں
اور پھر ان کی لاشیں کرین سے لٹکا دی گئیں۔سفاک مجرموں کی کرین سے لٹکتی لاشوں کی تصویر صرف مقامی لوگوں کے لئے ہی عبرت کا سامان نہیں بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کا موضوع بھی بن چکی ہے۔