بڑی عید کی بڑی خوشخبری۔۔۔بڑی عید پر ہر ملازم کو 35 ہزار روپے عیدی دینے کا اعلان۔۔ ملازمین خوشی سے جھوم اٹھے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑی عید پر اپنے ملازمین کو بڑی خوشی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بڑی عید پر اپنے ملازمین کو عیدی دینے کا اعلان کیا ہے۔ بڑی عید پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہر ملازم کو 35 ہزارروپے عیدی دی جائے گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے بڑی عید پر ملازمین کی بڑی عیدی کے لیے رقم کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان

نے اپنے ملازمین کے لیے بڑی عیدی کا اعلان کیا ہے جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام ملازمین میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمے کی جانب سے اتنی بڑی عیدی نے عید کی خوشی دوبالا کر دی ہے۔ محکمے میں کام کرنے والے متوسط طبقے کے لوگ ان پیسوں سے قربانی کر سکیں گے اور اللہ کی راہ میں قربانی دے کر ثواب کما سکیں گے۔ الیکشن کمیشن ملازمین کو عیدی دینے کی مد میں خرچ ہونے والی رقم کا تخمینہ لگائے گا جس کے بعد عیدی کے لیے دی جانے والی رقم کا

حتمی تعین کیا جا سکے گا۔ سرکاری ملازمین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے
اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ باقی سرکاری محکموں کو بھی عیدی کی مد میں ملازمین کو کچھ رقم دینی چاہئیے تاکہ وہ عید کی خوشی دوبالا کر سکیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ملازمین نے عام انتخابات 2018ء میں بہترین خدمات سرانجام

دیں اور الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنایا ۔ عام انتخابات 2018ء میں مجموعی طور پر 16 لاکھ کے عملے نے فرائض انجام دئے۔ 85 ہزار 307 پریزائیڈنگ افسر، پانچ لاکھ دس ہزار 356 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر، دو لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسر، 131 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ڈی آر اوز اور آر اوز کی مجموعی تعداد دو ہزار 720 تھی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عملے کو بڑی عید پر بڑی عیدی دینے کا فیصلہ ممکنہ طور پر عام انتخابات 2018ء کے دوران کی ان کی بہترین کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.