بڑی گالی دو گے تو بڑا عہدہ ملے گا ۔۔۔۔ یہ رواج پاکستانی سیاست میں کس نے ڈالا ؟ سینیئر سیاستدان کا انکشاف

پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین سے متعلق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ن لیگ میں خواتین کو جو جتنی بڑی گالی دیتا ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ ملتا ہے ۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو

نے رانا ثنا اللہ کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا خواتین کی توہین اور تذلیل (ن) لیگ کی گھٹی میں شامل ہے ، گندی سیاست کیلئے خواتین پر کیچڑ اچھالنے کا گھٹیا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ، بہت ہو گیا خواتین کی تذلیل مزید برداشت نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا یہ وہی رانا ثنا اللہ ہیں جن کو مریم نواز کی کردار کشی پر بینظیر بھٹو نے پارٹی سے نکال دیا تھا، آج وہی رانا ثنا اللہ (ن) لیگی

قیادت کی آنکھ کا تارا ہے ، خواتین کے متعلق رانا ثنا اللہ کی بدزبانی پر لیگی قیادت کی خاموشی مشکوک ہے ۔مولابخش چانڈیو نے کہا نواز شریف نے سیاست کا آغاز ہی مادر جمہوریت نصرت بھٹو اور محترمہ شہید کی کردار کشی سے کیا، یہ محترمہ کا ظرف تھا کہ اسی نواز شریف کی صاحبزادی پر کیچڑ اچھالنا برداشت نہ کیا۔ نواز شریف کا ظرف یہ ہے کہ رانا ثنا اللہ کو مخالف

خواتین کی کردار کشی پر لگا دیا،افسوس کے مریم نواز بھی خواتین کی کردار کشی پر خاموش ہیں، (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے خواتین سے متعلق رویوں میں کوئی خاص فرق نہیں، تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کو جس طرح ہراساں جاتا ہے وہ بھی غیر اخلاقی ہے ، مخالف سیاسی خواتین کی کردار کشی میں تحریک انصاف بھی (ن) لیگ سے کم نہیں۔ (ع،ع)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.