50 لاکھ گھروں کی تعمیر۔۔۔ برطانوی بزنس مین انیل مسرت نے عمران خان کے عشق میں پاکستانی قوم کو تہلکہ خیز خوشخبری سنا دی
برطانیہ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری انیل مسرت نے کہاہے کہ انہوں نے پاکستان میں 50لاکھ گھر بنانے کے حوالے سے اپنا پلان وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھا ہے اور وزیر اعظم نے اس سے اتفاق کرلیاہے ، انیل مسرت کے مطابق وہ پاکستان میں 50لاکھ گھر بنانے کیلئے،
قائم کردہ وزیر اعظم کی ٹاسک فورس میں بطور ایڈ وائزر کام کریں گے اور اس کا م کا کوئی معاوضہ بھی نہیں لیں گے ۔نجی ٹی وی چینل کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے انیل مسرت نے کہا کہ میں نے مکانات کی تعمیر کے حوالے سے پورا پلان وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھاہے اور عمران خان اس سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں 50لاکھ گھر بنانے کیلئے قائم کردہ عمران خان کی ٹاسک فورس میں ایڈوائزر کا کردار ادا کروں گا اور اس کا کوئی معاوضہ نہیں لوں گا ۔ انیل مسرت کا کہنا تھا کہ اس عمل
سے پاکستان میں رئیل سٹیٹ کے کاروبار پر چند لوگوں کی جو اجارہ دار ی ہے وہ ختم ہوجائیگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گھروں کی تعمیر سے 60لاکھ نوکریاں بھی پیدا کی جائیں گی ۔واضح رہے کہ انیل مسر ت برطانیہ کے ایک بہت بڑے پراپرٹی ٹائیکون ہیں ۔ یہ ایک بہت بڑی شخصیت ہیں ۔ ان کی بیٹی کی شادی میں عمران خان بھی تشریف لے گئے تھے جس میں ہالی وڈ کے بیشتر ستاروں نے شرکت کی تھی ۔ اب عمران خان کے ساتھ مختلف اجلاسوں میں انیل مسرت کودیکھا جارہاہے ۔
انہوں نے برطانیہ میں1992میں پراپرٹی کاروبار شر وع کیا اور چھوٹے چھوٹے گھر بنانا شروع کے اور اس کے بعد یہ کمرشل کاروبار میں چلے گئے ۔ ان کی پراپرٹی کا کاروبار بہت بڑاہے ۔ انہوں نے چار سے چھ بلین پاﺅنڈ زکے درمیان تعمیرات کی ہیں۔اس وقت ان کے کار وبار کاتخمینہ تین سو پاﺅنڈز میں لگایا گیاہے اور چند سال قبل ان کا نام برطانیہ کے امیر ترین لوگوں میں آیاتھا اور یہ بر طانیہ میں موجود امیر
ترین پاکستانیوں میں سے ایک ہیں۔ مسرت انیل 2004سے عمران خان کو جانتے ہیں اور ان کے لئے فنڈریزنگ بھی کرتے رہیں ہیں۔ ان کے شہبازشریف اور پاکستان کی دیگر سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی تعلقات رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان انیل مسرت کو اس لئے اہمیت دے رہے ہیں ۔ عمران خان نے مختلف مواقع پر ٹوئٹ کرکے انیل مسرت کا شکریہ ادا کیاہے کہ انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز دیئے ہیں اور اس کے علاوہ انیل مسرت مانچسٹر میں بھی عمران خان کی فنڈریزنگ کیلئے پروگرام کا انعقاد کرواتے رہے ہیں۔(س)