برطانوی کمپنی ’’ورلڈ ریمٹ‘‘ کی صارفین کو بغیر فیس رقم پاکستان بھیجنے کی پیشکش

برطانیہ کی بین الاقوامی منی ٹرانسفر سروس ’’ورلڈ ریمٹ‘‘ نے صارفین کو بغیرکسی فیس کے ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی پیشکش کردی ہے۔

بین الاقوامی منی ٹرانسفر سروس ’’ورلڈ ریمٹ‘‘ نے صارفین کو بغیرکسی فیس کے 210 ڈالر یا اس سے زائد مالیت کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی پیشکش کردی ہے۔ فیس سے استثنیٰ کا مقصد بیرون ملک پاکستانی کسٹمرز کی سہولتوں میں اضافہ کر کے قانونی چینلز سے ترسیلات زر کو فروغ دینا ہے۔

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے50سے زائد ممالک میں رہنے والے پاکستانی اب فیس اداکیے بغیر اپنے موبائل فونز کے ذریعے تیزرفتاراورمحفوظ طریقے سے رقم پاکستان بھیج سکیں گے اور بینک اکاؤنٹ رکھنے یا نہ رکھنے والے تمام وصول کنندگان کو براہ راست پہنچا سکیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.