چاہے جو مرضی ہو جائے برطانیہ سے یہ چیز ضرور واپس لائیں گے ، عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران کیا دبنگ اعلان کر دیا ۔۔؟ جانیے
متوقع وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عز م ہے ، پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران ان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے
متوقع وزیر اعظم نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے اور نیک خواہشات کے اظہار پر برطانوی حکمت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے چیئرمین عمران خان سے بنی
گالہ میں ملاقات کی ،جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے انتخابات جیتنے کے بعد ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں الیکشن کے بعد کی صورتحال اورپاکستان برطانیہ کے باہمی تعلقات پر تفصیل سے بات ہوئی ۔برطانوی ہائی کمشنرکی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت
نومنتخب حکومت سے تعاون کیلئے تیارہے، پاکستان اوربرطانیہ کے د رمیان دوستانہ اورمعاشی روابط ہیں،برطانیہ پاکستان کابڑا تجارتی پارٹنرہے، ملک کی ترقی،عوام کی خوشحالی کیلیے آپ کے ساتھ ہیں، ہم تعلیم،صحت،سکل ڈیولپمنٹ،دیگرشعبوں کی بہتری کیلیے تعاون کومزید فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی حکومت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک
برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستانیوں کی بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے، منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی واپسی ہماراعزم ہے،امید کرتے ہیں کہ برطانوی حکومت اس میں ہمارا بھرپور ساتھ دے گی۔(ع،۔ع)