بازار حسن میں آگ لگ گئی اور پھر وہاں پر موجود لوگ۔۔۔ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ(شہر کا وہ غیر اخلاقی علاقہ جہاں قحبہ خانے، شراب خانے اور نائٹ کلب وغیرہ بڑی تعداد میں موجود ہیں )گزشتہ روز ایک زوردار دھماکہ ہوا اور اس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے آن کی آن میں کئی شراب خانوں اور نائب کلبوں کی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بنکاک کے بازار حسن میں ہونے والی اس ہولناک آتشزدگی میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے فوراً بعد فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور 30منٹ میں آگ پر قابو پا لیا آگ اس قدر تیزی سے پھیلی تھی کہ تب تک کئی عمارتیں جل کر خاکستر ہو چکی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں دو برطانوی سیاح بھی شامل ہیں جو وہاں موجود ایک شراب خانے میں موجود تھے۔ آگ بجھانے کے بعد ریسکیو عملہ آگ کی وجوہات جاننے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ”ممکنہ طور پر یہ دھماکہ بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے کا تھا اور اسی سے قریب موجود شراب خانے کی عمارت کو آگ لگی جو آگے پھیل گئی۔

واقعے کی منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ اس قدر شدید ہوتی ہے کہ اس کی لپیٹیں عمارتوں سے اوپر بلند ہو رہی ہوتی ہیں۔ اس ویڈیو میں سیاحوں اور شراب خانوں کے ورکرز کو آگ سے بچنے کے لیے سڑک پر دوڑتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک شراب خانے کے 28سالہ ملازم سکارین خوکرواٹ کا کہنا تھا کہ ”ایک دھماکے کے بعد آگ لگی اور کچھ ہی دیر بعد دوسرا دھماکہ بھی ہم نے سنا۔ میرا خیال ہے کہ یہ دونوں دھماکے بجلی کے ٹرانسفارمرز پھٹنے سے ہوئے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.