کھلی کچہری میں بزرگ شخص خاتون ڈی پی او کے ایسی جگہ ہاتھ پھیر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا
ڈی پی او عارفوالا ماریہ محمود 90 سالہ بزرگ کے سر پر پیار سے ہاتھ پھیرنے پر آگ بگولہ ہو گئیں اور بزرگ شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی پی او عارفوالا ماریہ محمودکھلی کچہری میں تاجروں کے مسائل سن رہی تھی اس دوران 90 سالہ شخص نے پیار سے ڈی پی او کے سر پر ہاتھ پھیرا تووہ غصے میں آ گئیں اور بزرگ شخص کا گریبان پکڑتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے سر پر ہاتھ کیوں پھیرا،ڈی پی او نے بزرگ شخص کیخلاف مقدمہ کرکے حوالات میں بند کرا دیا جس پر تاجروں نے ڈی پی او کیخلاف شدید احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔احتجاج کی خبر ملنے پر ڈی پی او نے بزرگ شخص کو رات گئے چھوڑ دیا۔