’’اللہ کرے یہ ڈیم بن جا ئے پھر مجھے یہ ایک چیز لے دینا‘‘ عمران خان کی اپیل کا اثر ہو گیا بزرگ خاتون نے کانوں کی بالیاں بیچتے ہوۓ پیغام جاری کر دیا

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی اپیل بیرون ملک پاکستانیوں پر گہرا اثر چھوڑ گئی۔وزیر اعظم کی اپیل پر بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ کے لیے عطیات جمع کروانے شروع کر دئیے ہیں۔تاہم ایسے میں بزرگ خاتون بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور اپنی بالیاں ڈیموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔بزرگ خاتون کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن میں عمران خان کے

ڈیموں کے لیے اپنی بالیاں دے رہی ہوں۔ کیونکہ تم کہتے ہوں کہ ڈیم بنانا ہے ورنہ پانی ختم ہو جائے گا اور اللہ کرے کل کو یہ ڈیم بن جائے پھر مجھے بالیاں بنوا دینا کیونکہ میرے پاس اور پیسے نہیں۔اللہ تمہیں کامیاب کرے تمھیں زندگی اور تندرستی دے اور کسی کے محتاج نہ کرے،بزرگ خاتون نے عمران خان کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان غریب لوگوں کے حقوق پورے کرے گا تو اللہ اس کی مدد کرے

گا،اسی طرح گزشتہ روز ایک شہری محمد یونس جو متحدہ عرب امارات میں ٹیکسی چلاتا ہے۔اس نے وزیر اعظم کی آواز پر لیبک کہتے ہوئے اپنی جیب سے 190 درہم ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ اس دوران ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ لوگ میرا مذاق اڑائیں کہ میں اتنی معمولی سی رقم دیتے ہوئے بھی دکھا رہا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ لاکھوں کروڑوں دے رہے ہوں گے مگر میں آپ کو بتاوں کہ میری اتنی ہی اوقات ہے اور میں اتنا ہی دے سکتا ہوں ۔اس ڈرائیور نے مزید بتایا کہ میں آپکو بتاوں کہ میری تنخواہ 15 تاریخ کو آتی ہے لیکن میں نے اپنے جیب خرچ سے پیسے

نکال کر پاکستان بھیج رہا ہوں ۔ یہ کہتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گیا۔اسکا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے جب بھی باہر کے لوگ آکر ہمارے گاڑی میں بیٹھتے تھے تو ہمیں باتیں سناتے کہ ہمارا وزیر اعظم چور ہے لیکن جب سے عمران خان وزیر اعظم بنے ہیں لوگوں کا ہم سے رویہ تبدیل ہو گیا ہے اور مجھے بھی وزیر اعظم عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.