تھوڑا سا بیکنگ سوڈا اور زرا ساتیل اپنے بستر پر چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں ۔۔ جادوئی نسخہ

ہم اپنی زندگی کا ایک تہائی حصہ بستر پر گزارتے ہیں چنانچہ اس کی صفائی ہماری صحت کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔ بستر لاکھوں اقسام کے بیکٹیریا، انسان کی جھڑنے والی جلد اور دیگر کئی طرح کے جرثوموں کا گھر ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں گدے کو صاف رکھنا انتہائی

کٹھن کام ہے لیکن اب ماہرین نے اس کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق طریقہ یہ ہے کہ گدے کی صفائی کے لیے بیکنگ سوڈا اور

کوئی بھی خوردنی تیل بہترین چیزیں ہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ ”500گرام بیکنگ سوڈا لے کر اس میں چند قطرے تیل ملائیں۔ پھر گدے کو الٹ کراس کی نچلی سائیڈ اوپر کریں اور اس پر یہ آمیزہ چھڑک دیں۔ پورے گدے پر برابر آمیزہ چھڑکنے کے بعد اس پر ہاتھ پھیریں تاکہ یہ آمیزہ

گدے کے اندر سرایت کر جائے۔ اب اسے ایک سے دو گھنٹے کے لیے اسی حالت میں پڑا رہنے دیں اور پھر ویکیوم کلینر سے گدے کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ اس میں سرایت کرجانے والا آمیزہ پوری طرح باہر نکل آئے۔ اس طرح آپ کا گدا گندگی، بیکٹریا اور نمی سے پاک ہو جائے گا۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.