بیگم کلثوم نواز کا انتقال ، چوہدری نثار کہاں ہیں ؟ پتا چل گیا ، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ ۔۔۔

محترمہ کلثوم نواز کی لندن کے ریجنٹ پلازہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور بڑی تعداد میں افراد مسجد میں پہنچ گئے ہیں ۔تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ چوہدری نثار حسین نواز کے ساتھ پہلی صف میں کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب اظہار تعزیت کا پیغام جاری کیا گیا تھا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ وہ کہاں پر ہیں لیکن اب خبر موصول ہوئی ہے کہ و ہ لندن میں ہی ہیں اور وہ کلثوم نوازکی نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے ریجنٹ پلازہ پہنچ چکے ہیں ، چوہدری نثار ایک ہفتہ قبل ہی لند آئے تھے ۔ چوہدری نثار نے کچھ دیر قبل شہبازشریف سے ملاقات کی اور وہ انہی کے ساتھ نماز کی ادائیگی کیلئے پہنچے ہیں ۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہبازشریف میت کو پاکستان لے کر روانہ ہو ں گے جہاں جاتی امرا میں نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور پھر انہیں جاتی امرا میں ہی میاں محمد شریف کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔ بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے نوازشرف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو پانچ روز کے پے رول پر رہا کر دیا گیاہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.