آدمی کی بیگم نے اسے سب سے بڑی مشکل میں ڈال دیا، اتنی زیادہ رقم شاپنگ پر خرچ کردی کہ حکومت حرکت میں آگئی، آمدنی کے ذرائع پوچھ لئے

برطانیہ میں ایک خاتون کی فضول خرچی نے اس کے شوہر کو بڑی مشکل سے دوچار کر دیا ہے۔ اس خاتون نے گزشتہ 10سالوں میں اتنی بڑی رقم شاپنگ پر اڑا ڈالی کہ حکومت حرکت میں آ گئی اور ان سے ذرائع آمدن پوچھ لیے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا شوہر ایک غیریورپی مغربی ملک کے سٹیٹ بینک کا چیئرمین رہ چکا ہے۔ خاتون نے گزشتہ ایک سال میں 16لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 25کروڑ 77لاکھ روپے) شاپنگ اور پرائیویٹ جہاز کے سفر پر اڑائے۔ اس نے 2010ءسے 2016کے درمیان 6سالوں میں مجموعی طور پر 1کروڑ 60لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2ارب 57کروڑ77لاکھ روپے) خرچ کیے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے گزشتہ ایک سال میں مہنگے ترین ہیروڈز سٹور سے ڈیڑھ لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ 41لاکھ روپے) کے زیورات خریدے۔ یہ تمام رقم اس خاتون نے 35کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خرچ کی اور وہ لندن میں 70لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 1ارب 12کروڑ 77لاکھ روپے) کی مالک بھی ہے۔ اتنی خطیر رقم پرائیویٹ جہازوں کے سفر، لگژری ملبوسات، زیورات اوردیگر اشیاءپر خرچ کرنے کے نیشنل کرائم ایجنسی حرکت میں آ گئی ہے۔

خاتون کا شوہر پہلے ہی فراڈ اور غبن کے جرم میں 15سال قید کی سزاکاٹ رہا ہے اوراسے 3کروڑ 90لاکھ ڈالر(تقریباً4ارب روپے) جرمانہ بھی بینک کو اداکرنے کا حکم دیا گیا ہے جس میں وہ ملازمت کرتا تھا۔ اب نیشنل کرائم ایجنسی نے خاتون سے بھی ذرائع آمدن پوچھ لیے ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ رقم اس کے شوہر نے بحیثیت کمرشل بینکار کمائی تھی۔ تاہم وہ اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکی۔ چنانچہ اس کی جائیداد بھی ضبط ہونے اور اسے قید و جرمانے کی سزا ہونے کا واضح امکان ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.