ڈئیر کپتان : ڈیم ضروری ہے ہمارا گزارا تو ہو ہی جائے گا ۔۔۔۔ دو بہن بھائیوں نے ایثار اور قربانی کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے عمران خان کو پیغام بھجوا دیا

ملک میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمکی تعمیر کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ڈیم فںڈز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ملک کے مخیر حضرات سمیت عام شہری بھی ڈیم فنڈز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ اسی طرح آغا خان میڈیکل یونیورسٹی میں
زیر تعلیم دو بہن بھائیوں نے اپنی اسکالر شپ کی رقم ڈیم فنڈز میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےچتفصیلات کے مطابق آغا خان میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم صادق آباد کے رہائشی حذیفہ ظفر اور مرحمہ ظفر نے اپنی اسکالر شپ کے 10 لاکھ روپے ڈیم فنڈز میں جمع

کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیم فنڈ میں اب تک 2 ارب ایک کروڑ اور 80 لاکھ روپے جمع ہو چکے ہیں۔ واضح رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کیا تھا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے عام انتخابات 2018ء سے قبل ایک فنڈ قائم کیا تھا۔۔انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے پروزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں چیف جسٹس ڈیمز فنڈ اور وزیراعظم فنڈ کواکٹھا کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس موقع پراوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ ڈیمز فنڈ میں پیسے جمع کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک چیف جسٹس فنڈ میں ایک ارب اسی کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ پانی بحران کا ہے، پاکستانی کے پاس فی کس
۔ انہوں نے کہا کہ اب تک چیف جسٹس فنڈ میں ایک ارب اسی کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ پانی بحران کا ہے، پاکستانی کے پاس فی کسایک ہزار کیوبک میٹر رہ گیا ہے،،چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈ کواکٹھا کردیا گیا ہے،ملکی و بیرون ملک پاکستانی ڈیمز فنڈ میں پیسہ جمع کروانا شروع کردیں،اوورسیز پاکستانی کم

ازکم ایک ہزارڈالر بھیجیں،قوم کو یقین دلاتا ہوں پیسے کی حفاظت کی جائے گی۔ڈیمز فنڈ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی کپتان کی کال پر لبیک کہا۔ عمران خان کی ڈیمز فنڈ میں رقم جمع کروانے کی اپیل کے بعد سے ڈیمز فنڈ میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ2018ء (”DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018”)رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔ جہاں ڈیمز کی تعمیر کے لیے عطیہ جمع کروایا جا سکتا ہے۔(ع،ع)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.