جدید ٹیکنالوجی اور ہائی سکیورٹی لیول کے دعوے جھوٹے نکلے ، افتتاح کے چند روز بعد ہی چوروں نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ناقابل یقین کارروائی ڈال دی

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپوں مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔ لاکھوں روپے مالیت کا چوری ہونے والا سامان نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ منتقل ہونا تھا۔ نجی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپے مالیت کا

سامان چوری ہوگیا ہے۔ چوری ہونے والے سامان میں 3 ایئرکنڈیشنر، 7 صوفہ سیٹ، اسٹینڈ والے پنکھے، ریوالونگ چیئرز، پانی کے ڈسپنسر، 2 ڈائنگ ٹیبلز، 2 ایل ای ڈیز، 2 کمپیوٹر، دیواروں کے پردے اور دیگر سامان شامل ہے۔ذرائع کے مطابق چوری ہونے والا سامان نیوایئرپورٹ منتقل کیا جانا تھا اور ٹی جی ایس مینیجر اختررانا کے آفس کا سامان تھا تاہم رات گئے ٹی جی ایس آفس سے ایپرن والی سائیڈ سے سامان چرا لیا گیا۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام کو چوری اور سامان کی تفصیلات کے

حوالے سے میل کردی گئی ہے۔دوسری جانبپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے نیواسلام آباد ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرواز کے وقت سے کم سے کم 5 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچ جائیں۔پی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وہ مسافر جو حال ہی میں آپریشنل ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی غیر ملکی پرواز پر سفر کرنے کے خواہاں ہیں انہیں ہدایت کی جاتی

ہے کہ وہ اپنی فلائٹ کے وقت سے کم سے کم 5 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچ جائیں۔پی آئی اے کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے داخلی پوائنٹس پر سخت سیکیورٹی چیکس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو فلائٹ کے وقت سے 5 گھنٹے پہلے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یکم مئی 2018 کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیواسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کیا تھا جبکہ یہاں سے پروازوں کا باضابطہ آغاز 3 مئی سے ہوگیا تھا۔

پروازوں کے آغاز سے ہی مسافروں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کرنا شروع کردیا تھا، ایک مسئلہ یہ بھی سامنے آیا تھا کہ مسافروں کو اپنے سامان کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریباً 13 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح کر دیا۔ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ملک کے سب سے بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء سمیت پی آئی اے کے افسران اور دیگر متعلقہ

حکام موجود تھے۔ کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، اس موقع پر وزیراعظم اور ایئرلائن حکام نے مسافروں کا استقبال کیا۔ پاکستان ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق نئے ایئرپورٹ پر کراچی سے آنے والی پرواز کے کپتان فرخ مرزا اور زوہیر الیاس فرسٹ آفیسر تھے۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ 19 مربع کلو میٹر پر محیط ہے جہاں سے پروازوں کا باقاعدہ آغاز جمعرات 3 مئی سے ہوگا۔اس سے قبل نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل

کو ہونا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کے باعث تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اس کا آج افتتاح کیا گیا۔جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔(ذ،ک)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.