بیٹا ماں کی جدائی برداشت نہ کرسکا ، کتنے گھنٹے بعد انتقال کرگیا ؟افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے

سعودی عرب میں اپنی ماں کی تدفین کے 4گھنٹے بعد ہی 60 سالہ بیٹا بھی چل بسا۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض شہر کا مقامی شہری شیخ سلیمان القنیطیر تراویح کے بعد النسیم قبرستان میں اپنی ماں کی تدفین کے بعد گھر پہنچے۔ 4گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ اچانک بے ہوش ہوکر گرے

اورجان جاں آفریں کے حوالے کردی۔ وہ قرآن کریم کے معلم اور مسجد السلام کے امام تھے۔ سوگواروں میں 10بیٹے چھوڑے ہیں۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کو اپنی والدہ سے بے پناہ محبت تھی اور وہ ماں کی کو جدائی کو برداشت نہیں کر پائے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.