بیوہ ماں ، بیٹی پر برہنہ کر کے تشدد ، ” خبریں “ نے قبضہ گروپ گرفتار کرا دیا

حوا کی بیوہ ماں بیٹی بدمعاش قبضہ گروپ کے ہاتھوں لڑکی پر برہنہ کرکے ان کے مکان دکان پر قبضہ کرلیا گیا۔ خبریں مددگا۔ قبضہ گروپ کے 7بدمعاش زمینداروں نے غریب بیوہ کے سر کی چھت اور دوکان پر قبضہ کرلیا۔ مزاحمت پر بیوہ عورت اور اسکی جوان بیٹی کو تشدد کے بعد کپڑے پھاڑ کر بالکل برہنہ کرکے سڑک پر لا کر لوگوں کو ان کا انجام دکھاتے رہے جبکہ اس کے لڑکے کو باندھ کر رسی کیساتھ اس پر پانی ڈالتے رہے اور دوبارہ آنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر فائرنگ کرتے فرار علاقے کے لوگوں نے دونوں ماں بیٹی کو چادر دیکر اوڑاھی بیوہ عورت اور اس کی بیٹی روتے خبریں آفس پہنچ گئے۔ خبریں نے

DSP کو ساتھ لیکر موقع پر پہنچ گئے۔ DSP نے فوراً نفری منگوا کر بیوہ عورت کو اس کے مکان اور دکان پر قبضہ واپس دلوایا قبضہ گروپ کو گرفتار کرلیا بیوہ عورت کی ضیا شاہد کو دعائیں اہل علاقہ کا خبریں کو خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق کہروڑ پکا کے علاقے موضع لال بھگالی بستی پیر دا قلہ کی رہائشی غریب بیوہ عورت صغراں بی بی اپنی بیٹی ریشماں اور بیٹے وارث اپنے 5مرلہ مکان اور دکان میں رہائش پذیر تھے۔ کہ اچانک قبضہ گروپ کے صلح بدمعاشی فیاض۔ اللہ دتہ۔ ظفراقبال۔ دلشاد۔ شہزاد۔ لعل خان۔ اللہ یاد مسلح ہوکر آئے اور صغراں بی بی بیوہ اور اس کی جوان بیٹی ریشماں پر بے پناہ تشدد کرکے ان کے کپڑے بالکل

پھاڑ کر برہنہ کردیا۔ جبکہ بیوہ صغراں بی بی کا بیٹا وارث اپنی ماں بہن کی عزت بچانے آیا تو اسے مونجھ کی رسی کیساتھ باندھ کر ڈنڈے سوٹوں پر اس پر تشدد کردیا اور بیوہ صغراں بی بی او ربیٹی ریشماں کو برہنہ حالت میں سڑک پر لے آئے۔ اور لوگوں کو پکار کر کہتے رہے کہ یہ انجام دیکھ لو جبکہ ماں بیٹی کے سامنے بیٹے پر پانی ڈال کر تشدد کرتے رہے علاقے کے لوگوں محمد بخش اور غلام قادر نے آکر بیوہ صغراں او ربیٹی ریشماں کے بدن پر چادر ڈال کر عزت

ڈھانپی بیوہ صغراں اور بیٹی ریشماں بھائی وارث کیساتھ خبریں آفس عامر شبیر شیخ کے پاس پہنچے تو خبریں نے فوراً DSP ہمایوں افتخار کو لیکر موقع پر پہنچے تو DSP ہمایوں افتخار نے خبریں کے اس اقدام کو سراہا اور فوراً سب انسپکٹر تھانہ سٹی صفدر اور پولیس نفری موقع پر بلوائی اور فوراً قبضہ گروپ کے بدمعاشوں سے بیوہ کے مکان اور دکان کا قبضہ خالی کروا کر واپس قبضہ بیوہ صغراں بی بی کو دلوایا اور قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ بیوہ صغراں مائی کی جھولی اٹھا کر ضیا شاہد کو دعائیں جبکہ اہل علاقہ کا خبریں کو خراج تحسین۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.