میر ابھائی گھر میں فحش دھندہ کرنے والی عورتیں لاناشروع ہو گیا ،میں نے اسے منع کیا تو اس نے مجھے برہنہ کردیا اور کہا کہ اب تم ۔۔۔۔

سگے بھائی کا حرام کاری میں رکاوٹ بننے پر اپنی بہن سے انسانیت سوز سلوک، انتہائی غلیظ زبان کا استعمال۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں ایک جواں سالہ لڑکی ثوبیہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے والدین اور اس کی بڑی بہن عاصمہ فوت ہو چکی ہے ۔ جبکہ اس کا بھائی آصف منشیات فروخت اور جسم فروشی کے غیر اخلاقی کاروبار سے وابستہ ہے۔ اور تین سال

جیل بھی کاٹ چکا ہے۔ کچھ عرصے سے اس کا بھائی گھر میں فحش عورتوں کو لانا شروع ہو گیا ۔ خود بھی حرام کاری کرتا تھا اور ساتھ

میں ناجائز کاروبار بھی کرنے لگا، جس پر میں نے اسے منع کیا تو اس نے مجھے برہنہ کرکے میرے جسم کے نازک حصوں پر لاتیں ،مکے اور گھونسے مارے اور جلتے سیگریٹ داغتا رہا ۔اور

غیر اخلاقی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے حرام کاری کروانے سے بہتر ہے کہ مجھ سے کروائو۔ متاثرہ لڑکی نے کہا ہے کہ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے بھی اس کے بھائی کے خلاف کارروائی سے انکارکردیا ہے۔ چیف جسٹس انصاف فراہم کریں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.