بھائی کی سزا بہن کو ایسےانسانیت سوز طریقے سے دے گئی کہ جان کر آپ کی روح لرز جائے گی

پیرمحل میں انسانیت سوز واقعہ، حوا کی بیٹی درندگی کا شکار، بھائی کے جرم کی سزا بہن کو دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق پیر محل میں پنچائیت کے فیصلے پر حوا کی بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ وسیم نامی نوجوان نے لڑکی سے زیادتی کی جس کا بدلہ لینے کے لیے

پنچائیت نے ملزم کی بہن سے زیادتی کا حکم دے دیا۔ وسیم نے جس لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اس کے بھائی نے وسیم کی بہن سے زیادتی کر ڈالی۔پنچائیت کے غیر اخلاقی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے فریقین میں تحریری صلح نامہ ہوگیا۔ صلح نامہ اشٹام پیپر پر لکھا گیا اور اس پر فریقین کے دستخط بھی موجود ہیں۔انسانیت سوز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اوراس واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ دوسری طرف شجاع آباد میں پانچ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی لیکن 8 دن گزرنے کے باوجود پولیس ملزم پکڑنے میں ناکام ہے۔تفصیلات کے مطابق، بستی کریم آباد میں 5 سالہ فیضان کی لاش ہمسائے کی گری ہوئی دیوار کے نیچے سے برآمد ہوئی، فیضان ہلاکت سے ایک دن پہلے لاپتہ تھا۔

بچے کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی جس میں میں ایک سے زیادہ افراد کے زیادتی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 5 سالہ فیضان کے والد کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے زیادتی کانشانہ بنا کر قتل کیا اور لاش کو دیوار کے نیچے دبا دیا تا کہ ورثا کو پتہ چلے کے بچہ دیوار کے نیچے آکر جاں بحق ہوا ہے۔ورثا نے بچے کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کرائی تھی کہ اگلے روز پانچ سالہ فیضان کی لاش ہمسائے صادق حسین کی دیوار کی نیچے سے برآمد ہوئی۔ ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ پولیس نے ملزمان پکڑنے کی بجائے دیوار بنانے والے 60 سالہ مستری کو تھانہ میں بند کر رکھا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیوار کیوں گری۔ مستری کا کہنا ہے کہ بچہ تو 20 سالہ پرانی دیوار کے نیچے سے ملا جبکہ میں دوسری طرف نئی دیوار بنانے میں مصروف تھا۔(م۔ش)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.