لاہور کے علاقے سمن آباد میں دو بھائی اپنی بہن کے ساتھ کیا سلوک کر رہے تھے ؟ جان کر انسانیت کانپ اٹھے

لاہور کے علاقے سمن آباد میں بھائیوں کی قید سے 25 سالہ بہن کو پولیس نے بازیاب کروا لیا ہے ، بھائیوں نے اپنی بہن کو جادو ٹونے کیلئے قید کر رکھا تھا ۔

جنگ نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں پولیس نے گھر میں قید 25 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو بازیاب کرکے اس کے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا اور ا±ن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ملت پارک پولیس کے مطابق 25 سالہ روشن آرا کواس کے بھائیوں عامر اور مکرم نے گھر میں قید کر رکھا تھا۔محلے دار حافظ عبدالرحمنٰ کی اطلاع پر اسے بازیاب کر کے مینٹل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے دونوں بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کر کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون نے ایم ایس سی کررکھا ہے۔ تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھائیوں نے جادوٹونے کے لیے بہن کو قید کر رکھا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.