بھارت میں 61 افراد ٹرین تلے آک کر ہلاک لیکن اس وقت نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ وہاں کیا کرتی رہیں ؟ ایسا انکشاف سن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے
گزشتہ روز بھارت کے شہر امرتسر میں ٹرین حادثے کے دوران 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں تاہم اب نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کے حوالے سے انتہائی حیران کن دعویٰ منظر عام پر آ گیاہے ۔
فصیلات کے مطابق گزشتہ روز امرتسر کے علاقے جودھا پھاٹک کے قریب علاقے میں دوشہراہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس دوران ریلوے لائنوں کے قریب بڑ بڑی سیکرنیں لگائی گئیں تھیں جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے ۔ جس وقت راون کے پتلے کو تیر چلا کر آ گ لگائی گئی تو پٹاخوں کی آواز سے بے انتہاشور برپا ہوا جس کے بعد لوگو ںنے لائنوں کی طرف دوڑ لگائی اور ٹرین آتی ہوئی کسی کودکھائی نہیں دی اور شور کے باعث ہارن بھی سنائی نہ دیا جس کے بعد سینکڑو ںلوگ ٹرین تلے کچلے گئے ۔ 61 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک عینی شاہد انکشاف کر رہاہے کہ کانگرس کی جانب سے دوشہراہ کی تقریبا کا اس جگہ پر انعقاد بغیر اجازت کے کیا گیا اور یہاں پر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو مہمان خصوصی تھیں اور جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو نوجوت کور اپنی تقریر کرتی رہیں اور جب معاملے کا علم ہوا تو فوری طور پر وہاں سے واپس چلی گئیں ۔
#WATCH Eyewitness at #Amritsar accident site says, "Congress had organised Dussehra celebrations here without permission. Navjot Singh Sidhu's wife was the chief guest at the celebrations and she continued to give a speech as people were struck down by the train." pic.twitter.com/rcsxbVxiB9
— ANI (@ANI) October 19, 2018