بھارت کے طیارے محض تین منٹ ہی پاکستان کی حدود میں رہ سکے، پاکستان نے واضح اعلان کر دیا

بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن پاک فضائیہ کے بروقت جواب کے بعد بھارتی طیارے محض تین منٹ ہی پاکستانی حدود میں رہ سکے جس کی تصدیق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کردی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پیرا ور منگل کی رات دو بج کر پچپن منٹ پر بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور دو بج کر اٹھاون منٹ پرپاک فضائیہ کے طیاروں کے خوف کی وجہ سے واپس بھاگ گئے ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ پاکستان کی مسلح افواج صورتحال سے آگاہ اور الرٹ تھیں ، اسی وجہ سے بروقت جواب دینے میں کامیاب ہوئے ، ورنہ اتنی جلدی ایمونیشن لوڈ کرکے کیسے پہنچا جاسکتا ہے ، ہم لیٹ نہیں تھے ، کمیٹی اجلاس میں بھی مسلح افواج کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیاگیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.