بھارت کا بھاری ہتھیاروں سے پاکستان پر حملہ، شہادتوں کی اطلاعات

بھارت نے بین الاقوامی سرحدی قوانین کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں پاکستانی علاقے کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے سرحد پر واقع پدھر سیکٹر میں براملا نامی گائوں پر بلا جواز اندھا دھند گولیاں برسائیں بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر گولے اور اینٹی ٹینک

میزائلوںکا استعمال کیا ۔ جس کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری شہید

جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج رواں سال سینکڑوں بار پاکستان کے سرحدی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنا چکی ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.