بھارت کا ایک طیارہ تو حسن صدیقی نے گرایا لیکن دوسرا جہاز کس نے اڑایا؟ نام سامنے آگیا

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 2 طیارے گرائے گئے تھے جنہیں 2 پاکستانی جانبازوں نے نشانہ بنایا تھا۔ ان طیاروں کے ایک شکاری کے نام سے تو پوری قوم واقف ہے لیکن اب دوسرے شاہین کا نام بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

پوری قوم کو پتا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک جہاز پاک فضائیہ کے جانباز سکواڈ رن لیڈر حسن صدیقی نے گرایا تھا لیکن اب دوسرا جہاز تباہ کرنے والے کپتان کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا تھا۔

خیال رہے کہ 27 فروری کی کارروائی میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 جنگی جہاز مار گرائے تھے۔ بھارت کے گرنے والے طیاروں میں ایک مگ 21 اور دوسرا سخوئی 300 تھا۔ مگ 21 کا ملبہ پاکستان میں گرا اور اس کو اڑانے والا ونگ کمانڈر ابھی نندن مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد گرفتار ہوا تھا جبکہ سخوئی 300 کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.