’’ جلدی آؤ ناں ناشتے میں کریم رول بھی ہے ‘‘بھارت کی جنگی دھمکیوں کے جواب میں پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر ایک ایسا ہتھیارسامنے لے آئے کہ جسے دیکھتے ہی بھارتی فوج پاکستان کی طرف آنکھ اٹھانے کی جرات نہ کرسکے گی
بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بین راوت کی جانب سے پاکستان کو سبق سکھانے اور جنگی جنون کو ہوا دینے کے بیانئے کے بعد پاکستان نے بھی اسکا ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں میں جنگی تناو بڑھنے لگا ہے ۔بھارتی فوج کا دماغ ابھی تک وہی لاہور کے جم خانہ میں نا شتہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے جو پینسٹھ کی جنگ میں اسکی بدنامی اور شکست کا داغ بن گیا تھا ۔
موجود بھارتی چیف جنرل راوت کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان بھی سینہ تان کر سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے ہینگر میں لانچ پاکستان کے قابل فخر بیلسٹک میزائل غوری کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھنا شروع کردیا ہے کہ ’’ جلدی آؤ نہ ناشتے میں کریم رول بھی ہے ‘‘ جس کا مطلب واضح طور پر بھارت کی دیرینہ مذموم خواہش کو چیلنج کرنا اور اسکا تمسخر اڑاناہے ۔دیکھا جائے تواسکاٹ دار
جملہ میں پاکستان کی جراتمند قوم کا یہ پیغام مضمر ہے کہ وہ بھارتی فوج کے خواب چکنا چور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جنگ اسکے اعصاب پر کسی صورت سوار نہیں ہوسکتی ۔واضح رہے کہ پاکستانی نوجوانوں نے اپنے پیجز پر غوری میزائل کی تصویریں اسی میسج کے ساتھ شائع کرنا شروع کردی ہیں جو ان کے عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان پینسٹھ اور اکہتر کے جنگی دور سے گذر کا
اب جدید ایٹمی ہتھیاروں کے دور میں لیس ہوچکا ہے اور یہ ہتھیار بھارتی شہروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اگر بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی اپنے میزائلوں سے لیس ہوکر ان کا سواگت کرنے کے تیار بیٹھے ہوں گے ۔