”بھارت میں انتہاءپسندی اور پاکستانی دشمنی عروج پر پہنچ گئی، جیل میں قید پاکستانیوں کو پتھر مار مار کر۔۔۔“ انتہائی خوفناک خبر آگئی
بھارت میں انتہاءپسندی اور پاکستانی دشمنی عروج پر پہنچ گئی ہے جہاں جے پور کی جیل میں قید پاکستانی قیدی کو قتل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور کی جیل میں قید پاکستانی قیدی شاکر کو بیرک میں بند دیگر بھارتی قیدیوں نے پتھر مار مار کر قتل کر دیا ہے جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ رہی ہے۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت مسلسل پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے اور بھارتی کرکٹر اور فنکار بھی اس گھناﺅنی مہم کا حصہ بن چکے ہیں۔ بھارت نے ناصرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایس) کی نشریات روک دیں بلکہ پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی قید کی موت سے متعلق جیل حکام کی جانب سے کچھ نہیں بتایا جا رہا اور کہا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آئے گی تاہم جیل میں قید دیگر قیدیوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیدی کو پتھر مار مار کر قتل کیا گیا ہے۔