”وہ شخص کتے کو گھسیٹ کر اندر لے گیا اور جب ہم اندر گئے تو۔۔۔“ بھارتی شخص نے آوارہ کتے کیساتھ غیر اخلاقی ترین حرکت کر دی، لڑکوں کی شکایت پر پولیس نے پکڑا تو تفتیش میں ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی توبہ توبہ کر اٹھا
بھارت میں جنسی درندوں کی کوئی کمی نہیں جو خواتین کی عصمت دری کے بعد قتل کرنے سے بھی باز نہیں آتے تاہم اب ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے آوارہ کتے کو بھی نہ بخشا اور اسے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ ڈالا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لیک ٹاﺅن کے علاقے پتی پوکور کا رہائشی 35 سالہ کملیش مہتو اس وقت ایک آوارہ کتے کو گھسیٹ کر اپنے گھر لے گیا جب اس کی بیوی اور تین بچے اپنے آبائی علاقے بہار میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لیک ٹاﺅن میں 9 بجے کے قریب گزرنے والے تین دوستوں نے کملیش کو ایک کتے کو گھسیٹ کر اپنے گھر لے جاتے ہوئے دیکھا جو پیپر باکس بنانے والی فیکٹری میں بنا ہے۔ تینوں دوستوں نے تجسس کے باعث کملیش کا پیچھا کیا اور جب کمرے میں داخل ہوئے تو وہ کتے کیساتھ جنسی عمل میں مصروف تھا، اور ان کو دیکھتے ہی بھاگ گیا۔
تینوں نوجوان کتے کو ’زخمی‘ حالت میں ویٹریری ڈاکٹر کے پاس لے گئے اور پھر پولیس کو اطلاع دی جس نے کارروائی کرتے ہوئے کملیش کو گرفتار کر لیا۔ کملیش اسی فیکٹری میں مزدوری کرتا ہے اور فیکٹری میں بنے سٹاف کوارٹرز میں رہائش پذیر ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کملیش نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کی غیر موجودگی میں اب تک کئی کتوں کی ’عزت‘ لوٹ چکا ہے۔