بھارت نے مذاکرات سے انکار کیوں کیا ؟ سابق مشیرخا رجہ سرتاج عزیز نے ایسی وجہ بیان کردی کہ بھارتیوں کے بھی ہوش اڑ جائیں گے
سابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں اس لئے مذاکرات سے انکار کیاگیاہے ، بھارت نے مذاکرات کا ایک سنہری موقع ضائع کردیا ہے ۔
دنیا نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے سرتاج عزیزنے کہا کہ بھارت کامذاکرات سے انکار افسوسناک عمل ہے ، بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت کی جانب سے مذاکرات سے انکار کیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا ایک
سنہری موقع ضائع کردیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تما م مسائل کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے اور اس مسئلے کا حل نکلنا چاہئے ۔کشمیریوں کی اکثریت آزادی چاہتی ہے ۔