بھارت ، اسرائیل نظر انداز ، امریکہ نے مذہبی آزادیوں کی پامالی کا الزام لگا کر پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا

امریکہ نے بھارت اوراسرائیل کو نظر انداز کرتے ہوئے مذہبی آزادیوں کی پامالی کاالزام لگاکرپاکستان کوبلیک لسٹ کردیا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا کہناہے کہ پاکستان کو خصوصی تحفظات والے ممالک میں رکھا ہوا ہے، پاکستان اکیلا ہی بلیک لسٹ میں شامل نہیں ،اس فہرست میں چین ، سعودی عرب، ایران، بعض دیگر ممالک بھی اس سے قبل شامل ہیں۔

مریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بین الاقوامی ایکٹ برائے مذہبی آزادی 1998 کے تحت پاکستان سمیت سعودی عرب، چین، ایران، شمالی کوریا، برما، اریٹیریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے، بیان کے مطابق اقلیتوں سے روا سلوک پر پاکستان پر دباو بڑھانے کیلئے امریکہ کی جانب سے یہ قدم بنایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے الزام میں پچھلے سال پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا تاہم پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیاہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.