پاکستان کے پاس 130 تک ایٹم بم ہیں جو اگر بھارت پر چھوڑ دئیے گئے تو۔۔۔۔ بھاتی میڈیا اپنی عوام کو کس طرح پاکستان سے خوفزدہ کر رہا ہے ؟ ویڈیو دیکھ کرآپ کی ہنسی نہیں رکے گی

پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان اوربھارت کے تعلقات میں کافی تناو نظر آتا ہے۔ایک جانب بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے تو دوسری جانب بھارت پاکستان پر دباو ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔پلوامہ واقعہ کے بعد مسلسل بھارت

کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا جا رہا تھا تاہم پاکستان نے بھی بھارت کے جارحانہ عزائم کو پنپتے دیکھ کر تیاری مکمل کرلی ہے۔کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا کہ اگربھارت کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان اس جارحیت کابھرپورجواب دے گا۔اس خطاب کے بعد بھارتی میڈیا بد حواس ہو چکا ہے۔بھارتی میڈیا اس وقت پاکستان اور بھارت کی عسکری طاقت کا موازنہ کیا جارہا ہے ۔تاہم پاکستان کی عسکری قوت بھارت کے حواس پر پوری طرح سے چھا چکی ہے،بھارت میڈیا حملے سے قبل ہی پاکستان کی عسکری طاقت کا رعب بھارتکی عوام میں

پھیلانے لگا ہے۔ایک ٹی وی رپورٹ میں بھارتی اینکر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ چھڑی تو یہ خطرناک صورتحال ہوگی ۔ہیروشیما اور ناگاساکی کے ایٹمی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے اینکر کا کہنا تھا کہ اس کے اثرات آج تک باقی ہیں۔اس نے مزید بتایا کہ پاکستان کے پاس 130 تک ایٹم بم ہیں جو اگر بھارت پر چھوڑ دئیے گئے تو 2 کروڑ لوگ مر جائیں گے اور ایک ارب آبادی کو بھوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔دنیا کی اووزون کی تہہ ختم ہو جائے گی اور مون سون موسم بدترین طریقے سے متاثر ہوگا۔کھیتی برباد ہوجائے گی۔اسکامزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس کم فاصلے سے لے کر دور دراز تک حملہ کرنے والے میزائل ہیں اگر پاکستان نے ان سے حملہ کیا تو جے پور ،دہلی ،پونے ،ممبئی اور کلکتہ سمیت تمام بڑے شہر تباہ ہوجائیں گے۔


Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.