بھارت سے عرب باشندے گرفتار لیکن دراصل یہ کون اور وہاں کیا کررہے تھے؟ حیران کن خبرآگئی
بھارت میں انتہا پسندی کے تمام تر اشاریئے اس وقت بلند ترین سطح پر ہیں ،سیکولر بھارت میں مذہبی جنونیت اور انتہا پسندی کی شدت کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی میں بھارت دنیا میں ہر سال اولین نمبروں پر رہتا ہے۔خواتین کے
ساتھ جنسی زیادتی اور جبری مشقت کے واقعات کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بھارت کودنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے جبکہگائو رکشکوں کے ہاتھوں کسی بھی راہ چلتے کو قتل کردینا معمول بن گیا ہے،سوشل میڈیا پر آج کل بھارت کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں پانچ ہندو عرب مسلمانوں کا روپ دھارے بھیک
مانگ رہے ہیں،انہوں نے باقاعدہ طور پر سروں پر ٹوپیاں پہنی ہو ئی ہیں اور عربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور لوگوں سے دست سوال کر رہے ہیں،تاہم ایک شخص جسے ان کی حقیقت کا علم ہے ان کو پکڑ لیتا ہے اور انہیں اس بات کا احساس دلاتا ہےکہ تم ہندو دہرم سے تعلق رکھتے ہو اور مسلمان بن کر بھیک مانگ رہے ہو۔
مذکورہ ویڈیوں میں دیکھا جا سکتا کہ وہ شخص جسے ان پانچوں افراد کی حقیقت کا علم ہے ان سے کہتا ہے کہ تم ہندو بن کر بھی دست سوال کرتے تب بھی تمہاری مدد ضرور کی جاتی لیکن مسلمانوں کا روپ دھار کر بھیک مانگ کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہو ،دھوکہ دہی بالکل نہیں چلے گی۔اس شخص نے پانچوں افراد کی جان اس وقت تک نہیں چھوڑی جب تک انہوں نے اپنے سروں سے ٹوپیاں نہیں اتاردیں اور آئندہ بھی ایسا نہ کرنے کا وعدہ نہیں کرلیا۔(ف،م)