آج بھارت سے کون سی اہم ترین شخصیت عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچنےوالی ہے؟نام آپ کو حیران کر دے گا
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بھارتی ہائی کمشنر اجے بیسریا آج بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے ۔موقر قومی اخبار نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے کہاہے کہ عمران خان سے سے بھارتی سفیر کی ملاقات طے پاگئی ہے اور وہ آج بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے ۔
گزشتہ روز روسی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ اس سے قبل چین ، امریکہ ، ایران ، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفراءبھی ملاقات کر چکے ہیں اور انہوں نے اپنی حکومتوں کے نیک خواہشات کے پیغام عمران خان کو پہنچائے ۔اس سے قبل تیس جولائی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عمران خان کو ٹیلیفون کر کے مبارک باد دی تھی اور امیدکا اظہار کیا کہ پاکستان میں جمہوریت اپنے قدم مزید مضبوط کرے گی ۔ جبکہ دوسری جانب روس نے عمران خان کو تاریخی پیشکش کرڈالی۔روسی سفیر کا کہنا تھا کہ روس معاشی تعاون، انسانی حقوق میں بہتری اور کیمیائی ہتھیاروں
میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی اکثریت ہونے کے بعد عمران خان یقینی طور پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے بھی عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔سب سے پہلے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اب دیگر ممالک کی جانب سے بھی خیر سگالی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے کچھ روز قبل ایرانی سفیر کی جانب سے بھی عمران خان کو خط لکھا گیا جبکہ،
آج ایرانی سفیر نے بھی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔اس کے علاوہ اب تک متحدہ عرب امارات ،جاپان کے سفیر بھی عمران خان کو مبارکباد دینے کے لیے بنی گالہ آچکے ہیں۔عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرنے والوں میں برطانوی ہائی کمشنر بھی شامل ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر کی اہم ترین شخصیات کی جانب سے عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں ہمارے ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان کے سربراہان بھی شامل ہیں۔آج پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کو مبارکباد دینے کے لیے روسی سفیر بنی گالہ پہنچ گئے۔جمعرات کو روسی سفیر الیکسی ڈیڈوف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے بنی گالہ میں ملاقا ت کی ہے ۔ملاقات کے دوران روسی سفیر نے پاکستان میں عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد دی اور اپنی قیادت کی جانب سے
تہنیتی پیغام پہنچایا ۔ الیگزے یوریوِچ دیدوو نے کہا کہ ماسکو،، پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہے اور روس معاشی تعاون، انسانی حقوق میں بہتری اور کیمیائی ہتھیاروں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے انسداد اور افغانستان میں قیام امن کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔الیگزے یوریوِچ دیدوو نے روسی کوہ پیما کی جان بچانے پر پاکستانی پائلٹس کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مبارکباد پر روسی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری حکومت روس کے ساتھ تعاون میں بہتری لانا چاہتے ہیں، جبکہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روسی ڈرلنگ کمپنیوں کو پاکستان آمد کی دعوت دینا چاہیں گے۔
Comments are closed.