ہمیں اوقات یاد دلانے والے بھارتی آرمی چیف کو مودی نے ہی اس کی اوقات یاد دلا دی، سعودی شہزادے کی آمد پر ایسا کام ہو گیا کہ پوری دنیا میں رسوائی مقدر بن گئی
بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شرو ع کیا اور پاکستان کیساتھ تمام تعلقات ختم کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نشریات کا بائیکاٹ بھی کر دیا جبکہ پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔
پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی سیاستدانوں اور میڈیا کی گیدڑ بھبکیاں تو جاری تھیں ہیں مگر بھارتی آرمی چیف نے کشمیری ماﺅں کو بھی دھمکی دی کہ اگر ان کے بچوں نے ہتھیار نہ پھینکیں تو سب کو مار دیا جائے گا اس کے علاوہ وہ پاکستان کیخلاف بھی زہر اگلنے میں مصروف ہے تاہم پاکستان اور کشمیریوں کو اوقات یاد دلانے کی کوشش کرنے والے بھارتی آرمی چیف کو اپنے ہی وزیراعظم مودی نے اس کی اوقات یاد دلا دی ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد بھارت پہنچے تو وزیراعظم مودی نے دیگر حکومتی رہنماﺅں کیساتھ ان کا استقبال کیا اور کئی فوجی جرنیل بھی نظر آئے مگر آرمی چیف کو سیلوٹ مارنے کیلئے بھی نہ بلایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے اور پاکستانی اس معاملے پر خوب ’ہاتھ صاف‘ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی صارفین پاکستانیوں کو جواب دینے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے اپنی ہی حکومت کیخلاف محاذ کھول بیٹھے ہیں۔