بھارتی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، لیکن اس کی وجہ ایسی کہ آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

ترک معیشت آج کل شدید بحران سے دوچار ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ترکی کے بحران نے ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی کرنسی کو بھی اس کی تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ بھارتی روپے کی قیمت گزشتہ چند دنوں کے دوران ریکارڈ کم ہوئی ہے اور ابھی اس کی حالت میں بہتری کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترکی کے اقتصادی بحران کے باعث اس کی اپنی کرنسی تو تیزی سے گر ہی رہی ہے لیکن اس بحران نے دیگر کئی معیشتوں کو بھی مصیبت میں ڈال دیا ہے۔ترک اقتصادی بحران کے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور بھارتی کرنسی تو بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے جو اپنی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا عندیہ دیئے جانے اور امریکہ کے ساتھ ترکی کے تعلقات خراب ہونے کے بعد ترک معیشت کا بحران سنگین تر ہو گیا ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ترک لیرا کی قدر میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے اور ترکی کی معیشت کے عدم احتکام نے خطے کے دیگر ممالک کی معیشتوں کیلئے بھی مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔

بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اب اپنی کم ترین سطح پر آچکا ہے، یعنی ایک ڈالر 70 بھارتی روپیہ کے برابر ہو چکا ہے۔ اسی طرح جنوبی افریقہ، ارجنٹینا ، میکسیکو ، برازیل اور روس کی کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ ترک کرنسی لیرا کی قدر میں جمعہ کے روز 18فیصد کمی ہوئی جبکہ پیر کے روز مزید 10فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد کچھ تجزیہ کار تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ صورتحال ترکی کو اس کی تاریخ کے بدترین بحران کی جانب لیجا رہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.