بھارتی الیکشن سے پہلے پاکستان نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی مودی کو ذرا بھی توقع نہ تھی
پاکستان نے بھارت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے پلوامہ حملے کے ڈوزیئر کا جواب بھارتی لوک سبھا کے الیکشن سے پہلے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنا طیارہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے کے بعد پلوامہ حملے کا ڈوزیئر پاکستان کے حوالے کیا تھا۔ اس ڈوزیئر میں قابل عمل شواہد پیش نہیں کیے گئے۔پلوامہ ڈوزیئر کا جواب بھارت میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن سے پہلے دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی دراندازی سمیت سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کا بھارت کو جواب انتہائی موثر تھا۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے، کشیدگی کے دوران پاکستانی قوم متحد اور بھارت میں تقسیم نظر آئی، پاکستانی قوم کے اتحاد کے باعث کشیدگی کم ہوئی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کرتار پور راہداری معاہدے پر مذاکرات ہوں گے جبکہ بھارتی وفد کو 28 مارچ کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کسی کے کہنے پر نہیں کی جارہی، غیر ملکی صحافیوں کو جلد بالا کوٹ کا دورہ کرایا جائے گا۔