’’مسلمان ہونا گناہ بن گیا ‘‘ بھارتی فلموں سے شہرت پانے والے معروف اداکار کو شہید کر دیا گیا
بھارتی فلموں میں کام کرکے شہرت پانے والے مشہور بھارتی اداکار کو شہید کر دیا گیا،بالی وڈ فلم حیدر میں کام کرنے والے نوجوان ثاقب بلال کو بھارتی افواج نے بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لو نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق کشمیری نوجوان ثاقب بلال نے بالی وڈ فلم حیدر میں کام کرنے کے باعث شہرت پائی۔فلم حیدر معروف فلمساز وشال بھردواج کا شکاہکار تھی جو 2014 میں ریلیزہوئی۔اور اس فلم نے کافی شہرت پائی اور اس فلم کی وجہ سے ثاقب بلال نے بھی کافی شہرت پائی تھی ، بھارتی معروف اداکار شاہد نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اس نوجوان کو بھارتی افواج کی جانب سے بربریت کا نشانہ بنادیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ثاقب بلال اور مدثر رشید کو بھارت مخالف نعرے
لگانے پر شہید کیا گیا ، ثاقب بلال فٹ بال کھیلنے کا شوق رکھتے تھے اور اکثر ہاجنز عیدگاہ میں فٹ بال کھیلنے جاتے تھے۔ ان کی شہادت کے بعد ان کا جنازہ اسی فٹ بال گراونڈ میں لایا گیا جس کو دیکھنے کے بعد کہرام مچ گیا۔ ہزاروں کشمیری ثاقب بلال کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے عید گاہ پہنچ گئے۔ثاقب بلال فٹبال کھیلنے کے ساتھ بہت ذہین طالبعلم بھی تھا، اس نے میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیاتھا جب کہ وہ اپنے علاقے میں فلم میں اداکاری کرنے
کے حوالے سے مشہور تھا۔دوسری جانب شہید ہونے والے دوسرے نوجوان کا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا جو محنت مزدوری کر کے اپنے گھروالوں کا پیٹ پالتارہا اور اپنی تعلیم جاری رکھی ، بھارت میں اس کے قسم کے واقعات کوئی نئی بات نہیںہے آئے روز کشمیریوں پر ظلم و جبر کرنا معمول بن چکا ہے ، بھارت ایک سیکولر ملک بن چکا ہے جو مسلمان نوجوانوں کے ترقی کرتے نہیں دیکھ سکتا ہے .