بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شہید
راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ ایان شہید ہوگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر واقع جاجوٹ گاؤں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ ایان شہید ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کی شہری آبادی پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں پیلیٹ گنز کے استعمال سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
Indian brutality takes life of an eight year old boy Ayan of Jajot village along LOC. Use of Pellet guns in Indian Occupied Kashmir (IOK) and blatant targeting of innocent unarmed civilians across LOC exposes true Indian face.#IndianTerrorism pic.twitter.com/7tRpyY5TKx
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 19, 2018
واضح رہے بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے لائن آف کنٹرول پر ایک سویلین گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید ہوگیا تھا جب کہ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکی تباہ کردی تھی جس میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔