بھارتی فوج نے پاکستانی سرحد پر کیا چیز جمع کرنی شروع کر دی، سب سے خوفناک خبر آ گئی، اچانک جنگ کا خطرہ شدید ہو گیا کیونکہ۔۔۔

بھارتی فوج نے ایک بار پھر پاکستانی سرحد پر بڑی تعداد میں فوج اور جنگی سازوسامان جمع کرنا شروع کر دیا ہے جس سے اچانک جنگ کا خطرہ سنگین ہو گیا ہے۔ ٹائمز آف اسلام آباد نے روسی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر اضافی فوجی، گن شپ ہیلی کاپٹرز، ٹینک، ملٹری کارگو ہیلی کاپٹرز، درمیانی اور ہیوی امیونیشن بیٹریز، ملٹری راشن ڈپوز اور دیگر جنگی سامان بڑی تعداد میں جمع کر رہی ہے۔تاہم بھارتی فوج میڈیا کے ساتھ اس صورتحال کی تفصیلات شیئر نہیں کر رہی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر ردعمل دینے سے گریز کر رہی ہے۔

بھارتی فوج کے اس جنگی جنون کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی میڈیا ملکی تاریخ میں پہلی بار خارجہ پالیسی بھارتی آرمی چیف کے ہاتھوں میں جانے کی خبریں دے رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی جمہوریت کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ایک مضبوط پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے آرمی چیف انڈیا کی خارجہ پالیسی کو کنٹرول کر رہے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے قبل اشارے کنائے میں دو تین روزپہلے پاکستان پر ایک اور سرجیکل سٹرائیک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.