بھارتی حکومت کا معذورافرادکو حج کی سعادت سے محروم کرنے کا فیصلہ
بھارتی حکومت نے معذورافرادکو حج کی سعادت سے محروم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
بھارتی میڈیاکے مطابق اقلیتی امور کی وزارت نے دہلی ہائی کورٹ کے نگراں چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل2 رکنی بنچ کو ایک حلف نامہ جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ
حکومت نے معذوروں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ وہاں جا کر بھیک مانگنا شروع کر سکتے ہیں۔ ایسی مثالیں موجودہیں کہ ایسے لوگ وہاں جا کر بھیک مانگنے لگتے ہیں جبکہ سعودی عرب میں بھیک مانگنا منع ہے۔غیر معمولی حلف نامے میں حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2012 میں جدہ میں واقع بھارتی قونصل جنرل نے سکریننگ کا بھی مشورہ دیا تھا، یہ فیصلہ ان واقعات کے پیش نظرکیا گیا ہے جن میں کئی افراد بھیک مانگتے پائے گئے، بھیک مانگنا سعودی عرب میں ممنوع ہے۔ حلف نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حج اس امر کا متقاضی ہے کہ
عازم جسمانی لحاظ سے مکمل صحتمند ہو ورنہ تھکاوٹ یا بھگدڑ مچ جانیکی صورت میں معذور افراد کی زندگی کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہو جائے گا۔