نومسلم بھارتی خاتون سے شادی کرنیوالا نوجوان بیوی کو چھوڑ کرسعودی عرب چلا گیا

نومسلم بھارتی خاتون سے شادی کرنے والا پاکستانی نوجوان محمداعظم نوبیاہتا بیوی کو تنہا چھوڑ کرسعودی عرب چلا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد اعظم نے نومسلم بھارتی خاتون کرن بالا سے 16 اپریل کو لاہور میں شادی کی تھی ، کرن بالا 12اپریل کو سکھ یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھی، یہاں اس نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں ناصرف اسلام قبول کرکے اپنا نام آمنہ رکھ لیا بلکہ اسلام قبول کرنے کے اگلے ہی روز محمد اعظم سے شادی کرلی تھی۔

محمد اعظم لاہور کے علاقہ ہنجروال کا رہائشی ہے اور گزشتہ چند برسوں سے سعودی عرب میں ایلومنیم کی فیکٹری میں ملازم ہے، اعظم اورکرن بالا کی سوشل میڈیا پر دوستی بھی سعودی عرب قیام کے دوران ہوئی تھی، محمداعظم نے بتایا کہ اس کی بیوی بہت اچھی ،ملنسار اور محبت کرنے والی ہے، اسے اسلام کی تعلیمات میں بہت دلچسپی ہے، دو ماہ بعد اس کے بھائی کی شادی ہے اور وہ دوبارہ واپس آجائے گا، سوشل میڈیا پر اس کا روزانہ اپنی بیوی سے رابطہ رہتا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.