بھارتی میڈیا نے اپنے ہی ایئر چیف کو غلط ثابت کردیا

بھارتی ایئر چیف اپنی پریس کانفرنس میں بالاکوٹ کی کارروائی میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں نہیں بتاسکے لیکن انڈین میڈیا نے انہیں ہی غلط ثابت کردیا۔ بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی نے انڈین ایئر فورس کی پاکستان کی حدود میں دراندازی کے دوران 300 دہشتگردوں کی ہلاکت ثابت کرنے کیلئے ایسا دعویٰ کردیا کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی۔

خبر ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے علاقے بالا کوٹ میں 26 فروری کو کارروائی کی جس میں 300 لوگ مارے گئے۔ اپنے اس دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کیلئے اے این آئی نے بھارت کے نیشنل ٹیکنیکل ریسرچ آرگنائزیشن (این ٹی آر او) کا حوالہ دیا ہے اور بتایا ہے کہ این ٹی آر او نے 26 فروری کو حملے کی جگہ سے 300 ایکٹو موبائل فونز کی نشاندہی کی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہاں حملہ ہوا وہاں اتنے ہی لوگ موجود تھے اور کارروائی میں سبھی مارے گئے۔

این ٹی آر او نے اس جگہ کی نگرانی اس وقت شروع کی تھی جب انڈین ایئر فورس کو کو کارروائی کی اجازت ملی۔اے این آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ این ٹی آر او کے آپریشنز سے متعلق افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جب بالا کوٹ کی تکنیکی نگرانی کی جارہی تھی تو یہ بات سامنے آئی کہ اس ایریا میں 300 موبائل فونز استعمال ہورہے ہیں۔

اگر بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ سچ مان لیا جائے تو اس کا مطلب یہی بنتا ہے کہ انڈین میڈیا اپنی فوج سے بھی زیادہ باخبر ہے جبکہ بھارتی ایئر چیف ایک نا اہل اور نان پروفیشنل آدمی ہیں جنہیں نہ تو اپنی فوج کی کارکردگی کا پتا ہے اور نہ ہی ان تک کوئی انٹیلی جنس اطلاعات پہنچتی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.