بھارتی نوجوانوں نے لاہور میں ترقیاتی کاموں کی ویڈیو دیکھی تو بے اختیار تعریف پر مجبور ہو گئے ،میٹرو بس کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف سمیت تمام پاکستانی خوش ہو جائیں گے
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی دارالحکومت لاہور میںمیٹروبس سروس سمیت بہت سے ترقیاتی کام کرائے جس کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بھی بہتر ہوا ۔اب اس بات کا اعتراف بھارتی نوجوانوں نے بھی کیا ہے جو پاکستانیوں کے لیے باعث فخر بات ہے ۔سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے والی ویڈ یو میں چند بھارتی نوجوانوں نے لاہور کو دیکھ کر اپنے حیران کن تاثرات کا اظہار کیا ۔موجودہ لاہور کی ویڈیو دیکھنے سے پہلے جب ایک بھارتی نوجوان سے پوچھا گیا کہ لاہور
کیسا ہو گا؟تو اس کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے گاﺅں جیسا ہو گا لیکن جیسے ہی ڈرون کیمرے سے لی گئی لاہور کی ویڈیو شروع ہو ئی تو بھارتی نوجوان نے حیرت سے پوچھا کیا یہ پاکستان والا لاہور ہے؟جس پر دوسرے بھارتی نوجوان نے کہا کہ اور کیا یہ امریکہ والا لاہور لگ رہا ہے ۔بھارتی نوجوان نے ویڈیو دیکھتے ہوئے کہا کہ لاہور میں حکومت نے سڑکوں کے حوالے سے بہت کام کیا ہے ۔بھارتی نوجوان لاہور کے اوو ر ہیڈ برج اور انڈر پاسز دیکھ کر حیران
ہوتے رہے اور ٹریفک کے روانی سے بہاو نے بھی بھارتیوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔بھارتی نوجوانوں نے لاہور میں میٹرو بس سروس کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ابھی میٹرو ٹرین تو نہیں آئی لیکن میٹرو بس کے لیے الگ سے ٹریک بنا یا گیا ہے ۔ویڈیو میں لاہور کو سر سبز اور شاداب دیکھ کر بھی بھارتی نوجوانوں نے تعریف کی اور اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان میں آلودگی بہت کم ہے ۔