بھارتی پائلٹ کو رہا کرتے ہوئے جو پینٹ کوٹ پہنایا گیا وہ کس برانڈ سے خریدا گیا اور اس دکان کے مالک نے سیکیورٹی فورسز کو کیا آفر دی ؟ سینئر صحافی نے دلچسپ انکشاف کر دیا
پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا جسے وزیراعظم عمران خان کے امن کے قیام کے اقدام میں رہا کر دیا گیا تاہم واہگہ بارڈر پر بھارت روانگی کے موقع پر جو سوٹ ابھی نندن نے پہن رکھا تھا اس سے متعلق انتہائی دلچسپ انکشاف ہوا ہے ۔
نجی ٹی وی اے آ ر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے ابھی نندن کو نیا سوٹ لے کر دیا جو کہ ”مارکس اینڈ سپینسر “ برانڈ سے خریدا گیا ، سوٹ کی پینٹ ، شرٹ اور کوٹ تینوں ہی وہاں سے نئی خریدی گئیں ۔ صابر شاکر کا کہناتھا کہ یہ سوٹ روالپنڈی کینٹ کے ایک سٹور سے خریدا گیا اور جب ان کو بتایا گیا کہ یہ سوٹ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کیلئے خریدا جارہا ہے تو انہوں نے دس فیصد ڈسکاﺅنٹ دیا اور کہا کہ وہ ہمارے مہمان ہیں ۔
صابر شاکر نے کہاکہ جس سٹور سے ابھی نندن کیلئے سوٹ خریدا گیا اس کے مالک نے سیکیورٹی فورسز کو آفر دی ہے کہ جتنے بھی اس طرح کے پائلٹ شکست خوردہ آئیں گے میں اگلے پائلٹ پر 15 فیصد ڈسکاﺅنٹ دوں گا ۔