بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے چوہدری پرویز الہی کو ایسی دعوت دے دی کہ نواز شریف کو ’’مودی کا یار ‘‘ کہنے والے شرمندہ ہو جائیں گے
سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن(ر) امریندر سنگھ نےدورے کی دعوت دیتے ہوئےانہیں کرتارپور سرحد کھولنے کے فیصلے پر مبارکباد پیش کی ہے۔یاد رہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور چوہدری پرویز الہی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور اس سے قبل بھی دونوں رہنماؤں کے کئی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے معتمد خاص اور سینئر وزیر رانا گورمیت سنگھ سوڈھی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خاندان اور اہل خانہ کی بابت بھی دریافت کیا۔بھارت کےریاستی وزیر نے کیپٹن(ر)
امریندر سنگھ کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو بھارتی پنجاب کے دورے کے لیے مدعو کیا جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کیپٹن امریندر سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے ان کی خیریت بھی دریافت کی۔رانا گورمیت سنگھ سوڈھی نے چوہدری پرویز الہی کو26 نومبر کو کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب کی دعوت دی ۔واضح رہے کہ چوہدری پرویزالہی اور کیپٹن امریندر سنگھ دیرینہ دوست ہیں۔