بھارتی ٹیم کے فوج کی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے پر پاکستان کے تحفظات پر آئی سی سی نے جواب جاری کر دیا ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم اپنی فوج کی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اتری جس پر پاکستانی کرکٹ بورڈ نے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم اب اس پر آئی سی سی کی جانب سے جواب بھی سامنے آ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت سے فوجی ٹوپیاں پہنی تھیں۔بھارتی کھلاڑیوں کے فوجی کیپ پہن کر کھیل کو سیاست کا رنگ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی رابطہ کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹس پریس نے اس حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا جس کے جواب میں ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلخانہ کیلئے فنڈ رائزنگ کے سلسلے میں اجازت مانگی تھی اور آئی سی سی نے اس کی اجازت دی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کھلاڑیوں کے فوجی کیپ پہن کر میچز کھیلنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی ٹیم کی جانب سے فوی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنے کے معاملے کو آئی سی سی کے سامنے سختی سے اٹھایا ہے۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ کرکٹ یا کوئی بھی کھیل سیاست کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے اور اس حوالے سے آئی سی سی کو بھی واضح پیغام دے دیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.