بھارتی وزیرہرسمرت کوربادل نے بھارت جا کر زہر اگلنا شروع کر دیا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور اس موقع پر بھارتی وزیرنوجوت سنگھ سدھو، یونین وزیر برائے خوراک ہر سمرت کور بادل سمیت دیگر بھارتی مہمانوں نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ہر سمرت کور بادل آبدیدہ ہوگئیں لیکن بھارت واپس پہنچتے ہی سدھوکیخلاف طوفان کھڑا کردیا اور انہیں ملک دشمن اور پاکستانی ایجنٹ قراردیاجارہا ہے۔
اٹاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہرسمرت کور نےسدھو کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ گوپال چاولہ کے ساتھ اپنی تصویر کا حساب دیں،سدھو کو بھارت سے زیادہ پاکستان میں پیار ملتاہے اورپڑوسی ملک کے وزیراعظم عمران خان نے انہیں الیکشن لڑنے کی پیشکش بھی کی ۔
اس موقع پر مشرقی پنجاب کی سیاسی جماعت شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہاکہ نوجوت سنگھ سدھو واضح کریں کہ ان کی ترجیح بھارت ہے یا کچھ اور، بی جے پی کے رہنما مجندر سنگھ نے کہاکہ کانگریس سدھو کو فارغ کرےاور اپنی پوزیشن واضح کرے۔