بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا بیان بھی آگیا

پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر تباہ کر دیا ہے جبکہ بھارت کے دو پائلٹس کو بھی گرفتارکر لیا ہے تاہم اب اس پر بھارت کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج اس وقت چین کے دورے پر ہیں جہاں سے انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت موجودہ صورتحال میں مزید کشیدگی نہیں چاہتا ، بھارت ذمہ داری اور تحمل سے کام لیتا رہے گا ۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے آر آئی سی وزراءخارجہ کی میٹنگ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بیجنگ اور ماسکو کے وزراءخارجہ سے ملاقات کی اور اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” پاکستان میں کارروائی کے دوران ملٹری کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا ۔“

ان کا کہناتھا کہ میں چین کا دورہ ایسے وقت میں کر رہی ہوں جب بھارت میں شدید غم اور غصہ ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ہونے ہماری فوج پر ہمارنے والا حملہ سب سے زیادہ خوفناک تھا ۔

یاد رہے کہ بھارت نے ایک روز قبل رات کی تاریکی میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور پے لوڈ پھینک کر فرار ہو گئے تاہم آج پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور بھارت کے دو طیارے مارگرائے ہیں جبکہ دو پائلٹس کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.