چیف جسٹس ثاقب نثار کی کوششیں رنگ لانے لگیں : بھاشا ڈیم فنڈز میں اب تک کتنی رقم جمع ہو چکی ہے؟
بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو ڈیمز فنڈ میں مزید عطیات پیش کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیم فنڈز میں عطیات جمع کروانے کاسلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان کو حال ہی میں دیئے گئے
فنڈزکے بعد ڈیمز فنڈکی رقم 8 ارب سے زائد ہو گئی۔ انجمن آرائیاں کے صدر میاں سعید ڈیرے والا نے وفد کے ساتھ چیف جسٹس سے ملاقات کی اور ڈیمز کے لئے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا،گریز ان لندن سے بیر سٹر طارق بھی چیف جسٹس سے ملے اور ڈیمز فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا چیک عطیہ کیا۔ بر طانیہ میں بکنگھم شائر کے ایلسبری ٹاؤن میں پاکستانیوں نے ڈیمز فنڈ کی اپیل پر 13 ہزار 455 پاؤنڈ جمع کرائے۔ جبکہ دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب
نثار نے گزشتہ روز ڈیم کی تعمیر کیلئے پلاٹ دینے کے معاملہ کی سماعت کی۔ مقامی شہری شیخ شاہد کی اہلیہ نے عدالت کو بتا یا کہ شوہر نے انکی مرضی کے بغیر پلاٹ ڈیم فنڈ میں دیدیا ہے،اسکی دماغی حالت درست نہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے خاتون کو یقین دلایا کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے کسی کی مرضی کے بغیراسکی پراپرٹی نہیں لینگے۔ڈیم فنڈمیں اور بھی دینے والے ہیں۔چیف جسٹس نے خاتون کے شوہر کا دماغی معائنہ کرانے کا حکم دیدیا۔