دو روز قبل گرفتار ہونے والا بد نام زمانہ بھولا ریکار ڈ تو ہوس کا پجاری نکلا،،،،، دوران رتفتیش غیر اخلاقی انکشاف

سوشل میڈیا پر نازیبا حرکات کے حوالے سے جانے جانیوا والا خود ساختہ سوشل میڈا اسٹار بھولا ریکارڈ با آلاخر اپنے کرتوتوں کی وجہ سے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،

سوشل میڈیا پر نازیبا حرکات کے سبب بدنام زمانہ بھولا ریکارڈ کو پولیس نے اپنی ہی فالو ور سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ، دوران تفتیش ملزم نے وزیر آباد کی دوشیزہ سے زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا ،تفصیلات کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیوز سے شہرت پانے والے اور ہزاروں نوجوانوں گمراہ کرنے والے بھولا ریکارڈ کو پولیس نے گرفتار کر لیا بھولا پر فیس بک فالوور عظمیٰ نے بھی زیادتی کاالزام عائد کیا ہے ،عظمیٰ کے مطابق بھولا نےنوکری کا جھانسہ دیکر گجرات بلوایا اور زیادتی کر ڈالی۔ لڑکی کے پولیس سے رابطے کے بعد ملزم کو گجرات میں اس رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ۔پولیس کے مطابق بھولا ریکارڈ پر وزیر آباد کی دوشیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔بھولا ریکارڈ کو گرفتاری کے بعد تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق بھولا ریکارڈ کا میڈیکل ٹیسٹ بھی لیا جائے گا تا کہ زیادتی کے حوالے سے شواہد سامنے سکیں۔یاد رہے کہ بھولا ریکارڈ کو دبئی میں غیر ملکی لڑکیوں کے ساتھ نیم برہنہ ویڈیوز بنانے پر شہرت ملی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.